نئی دہلی ، 29 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو چھتیس گڑھ میں 16 نکسلیوں کو مارنے پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل ازم کو ختم کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔
مسٹر شاہ نے ایکس اپر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہماری سیکورٹی ایجنسیوں نے
سکما میں ایک آپریشن میں 16 نکسلیوں کو ہلاک کیا ہے اور خود کار ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں، ہم 31 مارچ 2026 سے پہلے نکسل از م کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔
انہوں نے ہتھیار رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ تبدیلی ہتھیاروں اور تشدد سے نہیں آسکتی۔ امن اور ترقی ہی تبدیلی لاسکتی ہے۔