: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اقوام متحدہ، 28 جنوری (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ کے، عالمی امداد معطل کرنے کے، فیصلے کو تشویش کے ساتھ درج کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دو جارک نے معمول کی پریس کا نفرنس میں موضوع سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔ دو جارک کے مطابق سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے دنیا بھر میں مشکلات و مصائب کے شکار معاشروں کو امداد کی فراہمی کے لئے
چھوٹ کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ ان انسانوں کی زندگی کا دارو مدار انسانی امداد پر ہے۔
دو جارک نے کہا ہے کہ گٹرس نے امریکہ کے بیرونی امداد معطل کرنے کے فیصلے کو تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے ۔
سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس معاملے پر کام کے ۔ کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ امداد فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے لہذا تعمیری شکل میں مل کر کام کرنا مفید ثابت ہو گا۔