حیدرآباد13جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع موسی پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ درج کیاگیا جس کے بعد اس پروجیکٹ کے 6دروازے 2فیٹ کی اونچائی تک کھولتے ہوئے پانی کو نچلے
علاقوں میں چھوڑاگیا۔
اس پروجیکٹ میں پانی کی سطح 645 فٹ کے برخلاف 638.30 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
اس میں 3800 کیوسک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد 3200 کیوسک پانی دروازوں کھولتے ہوئے نیچے چھوڑا گیا۔