حیدرآباد12جولائی(یواین آئی)جاریہ موسم برسات میں پہلی مرتبہ سری سیلم پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھاجارہا ہے جس کے بعد محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے جورالہ پروجیکٹ سے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔
کرناٹک کے بالائی
علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے بعد وہاں کے الماٹی اور نارائن پور پروجیکٹس سے پانی کا شدید بہاو جورالہ پروجیکٹ میں دیکھاگیا اور اس کی سطح آب مکمل ہوگئی۔
محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے پیر کی شب ا سے 13000کیوزک پانی کو سری سیلم پروجیکٹ میں چھوڑا۔