حیدرآباد7 نومبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ جلد ہی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی کا اعلان کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ دیگر شعبہ جات کی طرح تلنگانہ
کلین ٹکنالوجی پروسیسنگ اینڈ یوٹلٹی میں سرفہرست رہے گا۔
انہوں نے حیدرآباد کے جیڈی مٹلہ میں سی اینڈ ڈی ویسٹ پروسیسنگ پلانٹ کے رسمی طورپر افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔