میانمار/4مئی(ایجنسی) شمالی میانمار میں قیمتی پتھر جیڈ (Jade) یا یشب کی ایک کان کے منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم چودہ کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی ورکروں کے مطابق یہ حادثہ آج بروز جمعہ وائی ہکا (Wai Hka) نامی گاؤں میں رونما ہوا۔ منہدم
ہونے والی کان کے ملبے سے بعض کان کن بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوئے۔ جیڈ کانوں کے مقامی ایڈمنسٹریٹر نے کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کان کنوں کے تحفظ کے ملکی ضوابط پر مناسب انداز میں عمل کریں۔ وائی ہکا کی کانوں میں تقریبا پچاس ہزار کان کن ملازم ہیں۔