the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنو، 6دسمبر (یو این آئی) اپنے متنازعہ بیانات پر اکثر سرخیوں میں رہنے والے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے سابق صدر وسیم رضومی نے پیر کو سناتن مذہب اپنا لیا رضوی نے یہ اطلاع خود ایک ویڈیو میں جاری کی غازی آباد کے ڈاسنا میں ایک مندر میں یتی نرسمہانند سرسوتی نے انہیں سناتن مذہب قبول کرایا رضوی نے کہاکہ مذہب تبدیلی کی یہاں پر کوئی بات نہیں ہے، جب مجھ کو اسلام سے نکال دیا گیا تب یہ میری مرضی ہے کہ میں کس مذہب کو قبول کروں۔ سناتن مذہب دنیا کا سب سے پہلا مذہب ہے اور اس میں اتنی اچھائیاں



ہیں جو کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہیں۔ اسلام کو میں نے کبھی مذہب نہیں سمجھا۔ ہر جمعہ کو جمعہ کی نماز میں میرے اور یتی نرسمہانند کے سرپر انعام کی رقم بڑھا دی جاتی ہے۔ا س لئے میں اپنی مرضی سے آج سناتن مذہب اپنا رہا ہوں۔
اس موقع پر یتی نرسمہا نند سرسوتی نے کہاکہ وسیم رضوی تیاگی برادری سے جڑیں گے۔ رضوی کا نام اب جتیندر نارائن سنگھ تیاگی ہوگا۔
خیال رہے کہ رضوی اکثر اسلام سے متعلق بیان بازی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کئی بار خود پر جان لیوا حملہ کئے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.