: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 03 جنوری ( یو این آئی ) ہندوستان نے مالدیپ اور پاکستان میں ہندوستان کے مبینہ خفیہ مشن سے متعلق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹس کو بے بنیاد، ناقابل اعتبار اور ہندوستان کے خلاف دشمنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے آج یہاں ایک باقاعدہ پریس
بریفنگ میں واشنگٹن پوسٹ کی دونوں رپورٹوں کے بارے میں پوچھے جانے پر وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا "ایسا لگتا ہے کہ اخبار اور رپورٹر دونوں کی ہندوستان کے خلاف جنونی دشمنی ہے آپ ان کی سرگرمیوں میں ایک نمونہ دیکھ سکتے ہیںمیں آپ پر چھوڑتا ہوں کہ ان کی ساکھ کا فیصلہ آپ خود کریں۔