سین فرانسسکو، 17 مئی (یو این آئی) ایلون مسک نے منگل کو ٹویٹر کے ساتھ اپنے 44 ارب ڈالر کے سودے کو آگے نہ بڑھانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔
مسٹر مسک نے اسے اس وقت تک ملتوی کر دیا ہے جب تک کہ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم پر گمنام (بوٹ) اکاؤنٹس کی
تعداد پانچ فیصد کم ہونے کا ثبوت نہیں دے دیتا۔
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مسک نے ٹویٹر پر کہا ’’ 20 فیصد فرضی یا گمنام اکاؤنٹس، کاٹویٹر کے دعوے سے چار گنا زیادہ ہیں، یہ اس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔