: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 07 اگست ( یو این آئی ) حکومت نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل غریبوں اور تمام مسلمانوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے لایا گیا ہے اور اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو اربوں روپے کی مالیت کی وقف املاک کا غلط استعمال رک جائے گا اور غریب
مسلمانوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا اقلیتی بہبود کے وزیر کرن رجیجو نے وقف (ترمیمی) بل 2024 لوک سبھا میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اراکین سیاسی دباؤ کی وجہ سے اس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لیکن سچائی یہ ہے کہ یہ بل سب کے مفاد میں ہے اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا ۔