سری نگر ، 21 اپریل (یو این آئی) میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے پیر کو ضلع بڈگام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معروف اور معتبر اسلامی اسکالر آغا سید محمد باقر الموسوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر واعظ نے مرحوم عالم دین کی دینی، علمی اور فکری خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے
ہوئے کہا کہ ان کا انتقال وادی کشمیر کے مذہبی، تعلیمی اور فکری حلقے ۔ کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کوئی جید عالم دین اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو وہ علم و حکمت ، رہنمائی اور فکری وراثت چھوڑ کر جاتا ہے ، اور ان کی یاد کو زندہ رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کی تعلیمات سے سبق لے کر اجتماعی شعور اور اتحاد کو فروغ دیں۔