نئی دہلی، 12 فروری (ایجنسی) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر سودا معاملہ میں مبینہ بچولیہ کرشچین مشیل جیمز کو اپنے وکیل دوست سے ملنے کی اجازت دے دی۔
start;">خصوصی جج اروند کمار نے مشیل کی درخواست پر اور سرکاری وکیل کی دلائل پر سماعت کے بعد اسے تہاڑ جیل میں پیر سے جمعہ تک آدھے گھنٹے تک دوست سے ملنے کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے مشیل نے اپنے اطالوی وکیل دوست سینٹرولي روژمری پیٹریزی ڈاس اینجوس سے ملنے کی اجازت کے سلسلہ میں عدالت کے سامنے عرضی پیش کی۔