نئی دہلی، 07 جنوری (یو این آئی) چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے آج ایک بار پھر ان لوگوں کو مناسب اور تفصیلی جواب دیا جنہوں نے انتخابات سے متعلق تنازعہ کھڑا کیا اور کہا کہ ہندوستان کے انتخابی عمل کو دنیا کی سب سے صاف اور منظم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو ہیکنگ پروف قرار دیا ہے۔
دہلی اسمبلی کے انتخابی شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے منعقدہ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار نے اپنے ابتدائی
بیان میں کہا کہ اپنی آخری پر یس کا نفرنس میں 'وہ سب سے پہلے انتخابات کے حوالے سے پھیلائے جانے والے گمراہ کن بیانات کی ایک بار پھر وضاحت کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے کئی فیصلوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینوں کو ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ ان میں دھاندلی ممکن نہیں اور ان میں ایسا کوئی وائرس نہیں ڈالا جا سکتا جو ووٹنگ کے نتائج کو متاثر کر سکے۔