اسلام آباد، 8 اپریل (یو این آئی) پاکستان کی قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ہفتہ کو ووٹنگ ہوگی۔
قومی اسمبلی کی جانب سے جمعہ کو ایوان میں بحث کے لیے جاری کیے گئے چھ نکاتی ایجنڈے میں
تحریک عدم اعتماد پر بحث چوتھے نمبر پر ہے۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے اور قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے ایک روز بعد قومی اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت دی۔