the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
سدھارتھ نگر/بستی(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جذباتی موضوعات پر رائے دہندگان کے جذبات کو برانگیختہ کر کے ووٹ لینا حب الوطنی نہیں ہے بلکہ ملک کے لئے مر مٹنا حقیقی ملکی پیار ہے اٹوہ و شہرت گڑھ میں منعقد عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا’کانگریس کا مقصد ملک کی ترقی ہے۔ کانگریس آپ کے جذبات کا استعمال نہیں کرتی۔ آپ کے جذبات ملک کے لئے ، ملک پر مر مٹنے کے لئے ہونے چاہئے یہی سچی حب الوطنی ہے،اپنے مفاد کی تکمیل کے لئے آپ کو لڑانے میں ملک سے محبت کا شائبہ تک نہیں ہے۔ ملکی باشندوں کے جذبات کو ابھار کر ووٹ لینا حب الوطنی نہیں ہے۔ اس لئے آنکھ بند کر کے نہیں بلکہ اپنے مستقبل کے بارے میں غور کرتے ہوئے ووٹ دیں۔
انہوں



نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لیڈر انتخابات آنے پر مذہب اور ذات کی بات کرتے ہیں۔ مذہب۔ ذات کے نام پر یہ لوگ الیکشن جیتتے ہیں۔ لیکن آپ کے علاقے میں کام نہیں ہوتا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا’ ہمارے اجداد نے آزادی اس لئے دلائی تھی تاکہ آپ طاقت ور بنیں، خودکفیل بنیں۔ آپ کے بچے اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔پنڈت نہر نے اس ملک میں بی ایچ ای ایل، ایچ اے ایل، آئی آئی ٹی، این ٹی پی سی جیسے بڑے بڑے ادارے تعمیر کرائے تاکہ آپ کو روزگار مل سکے۔ اس سے ملک کے نوجوان اہل ہوں۔ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں۔ اس وقت ایسے لیڈر تھے جو آپ کی فلاح کے لئے کام کرتے تھے۔لیکن دھیرے دھیرے پوری سیاست مذہب اور ذات پر مبنی ہوگئی۔ اس کے خوف ناک نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.