رانچی 20 دسمبر ( یواین آئی ) جھارکھنڈ میںپانچویں اور آخری مرحلے کی 16 اسمبلی سیٹوں ، بوریو ( محفوظ) ، برہیٹ (محفوظ) ،لٹی پاڑہ( محفوظ) ، پاکوڑ ،مہیش پور ( محفوظ) ، شکاری پاڑہ ( محفوظ) ،نالہ ، جامتاڑہ ، دمکا ( محفوظ) ،جاما( محفوظ) جرمنڈی( محفوظ) ، سارتھ ، پکوڑیاہاٹ ،گڈااورمہگاما میں سے نکسل متاثرہ پانچ سیٹوں پر سیکوریٹی وجوہات کی بناپر آج سہ پہر تین بجے ووٹنگ ختم ہو گئی اور اس دوران سبھی سیٹوںکیلئے کل 62.77 فیصد رائے دہندوںنے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا ریاستی الیکشن ذرائع نے یہاں بتایاکہ ان سولہ سیٹوں پر سخت سیکوریٹی کے مابین آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوئی ہ پہر تین بجے تک ان اسمبلی حلقوںمیں کل 62.77 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیاہے ۔آخری مرحلہ کی 16 میں سے پانچ سیٹوں بوریو، برہیٹ ، لٹی
پاڑہ ، مہیش پور اور شکاری پاڑہ میں ووٹنگ ختم ہوگئے ہیںجبکہ بقیہ گیارہ سیٹوں پر پانچ بجے تک ووٹنگ ہوگی ۔
ووٹنگ ختم ہونے تک بوریومیں 62.56 فیصد، برہیٹ میں 63.78 فیصد ، لٹی پاڑہ میں66.95 فیصد ، مہیش پورمیں 70.44 فیصد اور شکاری پاڑہ میں 61.53 فیصد ووٹروںنے ووٹ کیا۔
وہیںسہ پہر تین بجے تک راج محل میں 59.32 فیصد ،پاکوڑ میں69.96 فیصد، نالہ میں 68.21 فیصد ،جامتاڑہ میں66.11 فیصد ، دمکا ( محفوظ) 55.26 فیصد ، جاما میں62.20 فیصد ، جرمنڈی میں63.66 فیصد ، سارتھ میں 66.77 فیصد ، پوڑیا ہاٹ میں 55.68 فیصد ، گڈامیں 58.12 فیصد اور مہگاما میں 56.77 فیصد پولنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ آخری مرحلہ میں 29خاتون سمیت 237 امیدوار اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ جرمنڈی سیٹ سے سب سے زیادہ 26 اور پوڑیاہاٹ سیٹ کیلئے سب کم آٹھ امیدوارانتخاب لڑ رہے ہیں۔