: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ آپ کا ہر ووٹ آمرانہ سوچ کے خلاف ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرنے کے لیے ہو گا۔ مسٹر کیجریوال نے ایکس پر لکھا، میں تمام ووٹر بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر آئیں اور
اپنا ووٹ دیں۔ اپنے خاندان ، رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی درخواست کریں۔ انہوں نے کہا، جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں ، آپ کا ہر ووٹ آمرانہ سوچ کے خلاف ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرنے کے لیے ہو گا۔ پولنگ بوتھ پر جائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے دکھائیں کہ ہندوستان میں جمہوریت ہے اور ہمیشہ جمہوریت رہے گی۔ جئے ہند۔