: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 20 جنوری ( یو این آئی ) دہلی کی وزیر اعلیٰ اور کالکاجی اسمبلی سے عام آدمی پارٹی (آپ) کی امیدوار آتشی نے آج کہا کہ آپ کی حکومت بننے کے بعد ہر خاتون کو 2100 روپے کا اعزازیہ ملے گا اور بزرگوں کا تمام علاج مفت کیا جائے گا اس لیے دہلی کے عوام کو اس
بار اروند کیجریوال کو منتخب کرنا چاہیے آج کالکاجی اسمبلی حلقہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ آتشی نے کہا "انتخابات کا دن ایک بہت اہم دن ہے کیونکہ لوگ ایک دن ووٹ ڈالتے ہیں لیکن اس ووٹ کا اثر پانچ سال تک رہتا ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ صحیح جگہ پر ووٹ ڈالیں۔