: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سنگاپور/27ستمبر(ایجنسی) انڈونیشیائی جزیرے بالی میں ایک بڑے آتش فشاں ماؤنٹ آگونگ کے پاس تقریبا زلزلے کے سو جھٹکوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے تقریبا 75 ہزار لوگوں کو وہاں سے محفوظ باہر نکالا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمٹ ایجنسی کے ترجمان نے کہا ماؤنٹ آگونگ خطرناک صورتحال میں داخل ہورہا ہے اور خطرناک علاقے کے آس پاس رہنے والے گاؤں کو خالی کرنے کا حکم
دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آگونگ میں آتش فشاں کی سرگرمی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس کا لاوا اوپری سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگ پورے جزیرے پر قریب 370 سے زائد مقامات پر پناہ لے رہے ہیں جس میں عارضی کیمپ، کھیلوں کے مراکز، گاؤں کے ہال، دوستوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھر شامل ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر جوكو ویڈوڈو نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ تمام ضروری اقدامات کریں ۔