روس/7ڈسمبر(ایجنسی) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اگلے برس ہونے والی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایک روسی کار ساز ادارے کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے پوٹن نے کہا کہ صرف انہی کی قیادت میں روس تمام مسائل کو حل
کرتے ہوئے آگے بڑھ سکتا ہے۔ ان کے بقول اس اعلان کے لیے اس سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔ پوٹن اگر مارچ 2018ء کے صدارتی انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ جوزف اسٹالن کے بعد روس پر سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے سربراہ مملکت بن جائیں گے۔ توقع ہے کہ پینسٹھ سالہ پوٹن اگلے انتخابات باآسانی جیت سکتے ہیں۔