: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ماسکو/9جون(ایجنسی) کچھ عرصہ قبل اپنی شاہی رہائش گاہ پر فائرنگ میں زخمی یا ہلاک ہو جانے کی افواہوں میں گھرے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے۔ یہاں عالمی فٹ بال چیمپین شپ کے افتتاحی میچ میں وہ شرکت کریں گے ۔ ماسکو کے لژنیکی اسٹیڈیم میں 14 جون کو ہونے والےاس میچ میں میزبان ملک روس کا مقابلہ
سعودی عرب کی ٹیم سے ہوگا۔
عالمی فٹ بال چیمپین شپ پہلی بار روس میں منعقد ہوگی۔ چودہ جون تا پندرہ جولائی ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ سمیت روس کے گیارہ شہر چیمپین شپ کے میچوں کی میزبانی کریں گے۔ روسی خبر رساں ایجنسی "انٹرفیکس" نے کرملین ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران صدر ولادی میر پیوتن اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے ان کے دورے کی مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔