the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،14 اکتوبر (یو این آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عبّاس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ملک بھر میں منعقد ہو نے والے ’ ہنر ہاٹ‘ میں ’ وِشوَ کرما واٹیکا‘ میں ملک کے فنکاروں، مجسمہ سازوں، سنگ تراشوں، لوہار، بڑھئی، مِٹی کی فنکاری، سونا کانسہ، کانچ، براس فنکاری وغیرہ جیسے سینکڑوں روائتی ہنر سے لوگ بذات خود رو بَرو ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی ’وِشوَ کرما واٹکا‘ ، 16 اکتوبر سے رام پور (یو۔پی۔) میں منعقدہ ’ہنر ہاٹ ‘ میں لگائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ’وِشوَ کرما جینتی‘ پر ” من کی بات‘ میں کہا تھا کہ ”جو قدرت اور تعمیر سے جڑ کر سبھی کاموں کو انجام دے، وہ وِشوَ کرما ہے۔ ہمارے شاستروں کی نظر میں ہمارے آس۔پاس تعمیر اور فروغ سے جڑے جتنے بھی ہنر مند افراد ہیں، وہ بھگوان وِشوَ کرما کی وراثت ہیں ۔ اِن کے بنا ہم اپنی زندگی کا تصوّر بھی نہیں کر سکتے “۔
انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی نے کہا تھا کہ، ’آپ اپنے آس۔پاس دیکھئے ، لوہے کا کام کرنے والے ہوں، مِٹی کے برتن بنانے والے ہوں، لکڑی کا سامان بنانے



والے ہوں ، بجلی کا کام کرنے والے ہوں، گھروں میں پینٹ کرنے والے ہوں، صفائی کرنے والے ہوں، یا پھر موبائل ۔ لیپ ٹاپ ریپئر کرنے والے ، یہ سبھی ساتھی اپنے ہنر کی وجہ سے ہی جانے جاتے ہیں۔ نئے دَور کے یہ سبھی وِشوَ کرما ہیں۔“
آج نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ ’آزادی کے امرت مہوتسَو‘ کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے جا رہے پچہتّر (۵۷) ” ہنر ہاٹوں “ کے تسلسل میں رام پور (یو۔پی۔) میں 16/ سے 25/ اکتوبر تک منعقد ہونے والے ’ ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح 16 اکتوبر کو مرکزی وزیرِ تعلیم، ہنر کی ترقی اور انٹرپرینیو ر شِپ مسٹر دھرمیندر پردھان کریں گے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور مختار عبّاس نقوی اور مرکزی پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔ حکومتِ اتّرپردیش میں وزیر بلدیو اولکھ ، رام پور ضلع پنچایت کے صدر جناب خیالی رام لودھی ، ایم۔ایل۔اے۔ محترمہ ششی بالا ،سوریہ پرکاش پال، چئیرمین، دیگر عوامی نمائندے اور سکریٹری، برائے اقلیّتی امور محترمہ رینوکا کمار اور مرکزی وزارت برائے اقلیّتی امور اور رامپور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افیسران بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.