: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 20 جولائی (یو این آئی) فرقہ پرستوں اورشرپسندوں کی زیادتی کے شکارفسادزدہ علاقہ گجا پور اور وشال گڑھ میں پولس نے اب تک ان شرپسندوں کو گرفتار نہیں کیا ہے جنہوں نے مسجد پر چڑھ کر مسجد کو نقصان پہنچایا تھا اور مکان و دکان کو آگ لگا دی تھی۔ جمعیہ علما کولہا پور نے دورہ مقامی ذمہ داران، متاثرین سے ملاقات کر کے یہ انکشاف کیا۔ ممبئی میں جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ انہیں
یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ شاہو واڑی پولس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے وہ محض ایک خانہ پری لگ رہی ہے کیونکہ ویڈیو اور آڈیو کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اب تک ان لوگوں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جو ویڈیو میں مسجد کے مینار پر چڑھ کر ہتھوڑا مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ واقعہ ہونے کے بعد عوام کے شدید دبائو میں پولس نے مقدمہ درج تو کر لیا لیکن ایف آئی آر میں صرف ایک شخص کا نام لکھا ہے، جبکہ توڑ پھوڑ کرتے ہوئے در جنوں لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔