حیدرآباد 7مئی (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی وحکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راو نے اے پی کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر راو جو تلنگانہ کے وزیراعلی
چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے سوشیل میڈیا کے اہم ذریعہ ٹوئیٹر پر کئے گئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس واقعہ میں اپنوں سے محروم افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسپتالوں میں زیرعلاج افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کااظہار بھی کیا۔