: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی 7مئی (یواین آئی)وشاکھاپٹنم واقعہ جس میں 8افراد کی موت ہوگئی،کے سلسلہ میں وزیراعظم مودی نے وزیراعلی جگن موہن ریڈی کو فون کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کیں۔وزیراعظم نے راحت کاموں کے سلسلہ میں تمام طرح کی راحت کی اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔جگن موہن ریڈی نے اس موقع
پر حکومت کی جانب سے کئے جارہے راحت کاموں سے بھی واقف کروایا۔انہوں نے کہاکہ صورتحال قابو میں ہے اور طبی خدمات متاثرین کو فوری طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔گورنر وشوابھوشن ہری چندن نے بھی وزیراعلی جگن موہن ریڈی کو فون کرتے ہوئے صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے اس واقعہ کی وجوہات سمیت امدادی اقدامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔