حیدرآباد، 8ستمبر (یواین آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کی آج سماعت کی اور ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا کی تیسری لہر پر ایکشن پلان داخل کرے۔
ساتھ ہی محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی ہے کہ
وہ آرٹی پی سی آرمثبت رپورٹ بھی داخل کرے۔
عدالت نے سوال کیا کہ ماہرین کی کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں منعقد کیاگیا؟عدالت نے ریمارک کیا کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کیلئے منصوبہ اور طریقہ کار تک وائرس انتظار نہیں کرے گا۔