حیدرآباد۔17مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کا رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ ریاست کا پہلا پولیس یونٹ بن گیا ہے جس نے کرونا وائرس کے تعلق سے بیداری اپنے اسٹاف میں شروع کی ہے اور
ان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران احتیاطی اقدامات کریں۔
اس موذی وائرس کے ماہرین کی جانب سے اسٹاف کے لئے بیداری کے پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔