13مارچ(ایجنسی) ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان میں بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنائے ہوئے ہیں، پاکستان کی ایک چائے کی دوکان میں ونگ کمانڈر ابھینندن کی تصویر لگائی گئی ہے، ابھینندن کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے "ایسی چائے جو دوشمن کو بھی دوست بنائے، دوستی کی مثال پیش کررہی ہے ابھینندن کی یہ تصویر پاکستان کے کس ضلع میں لگی ہے یہ تو پتہ نہیں لیکن ٹیوٹر پر عمر فاروق نام کے ایک شخض نے اس تصویر کو شیئر کیا جسکے بعد سے
یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے.
تصویر کے مصدقہ پر ہم کوئی دعوی تو نہیں کرتے لیکن اگر یہ سچ ہے تو پاکستان میں ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وہ ذریعہ بن سکتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوریاں کم ہوسکیں.
اس سے پہلے ابھی حال ہی میں پاکستان کے ایک چائے کا اشتہار سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا، جس میں کمانڈر یہ کہتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ یہ ویڈیو فرضی ہے اور ایسا فوٹو شاپ کے ذریعہ کیا گیا تھا.