نئی دہلی، 26 فروری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ویر ساورکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں انقلابیوں کا علمبردار بتاتے ہوئے منگل کےروز کہا کہ ملک کی آزادی میں ان کا تعاون کبھی
فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
آنجہانی ویر ساورکر کی آج 54 ویں برسی ہے۔
مسٹر شاہ نے ویر ساورکر کو گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ ’’انقلابیوں کے علمبردار ویر ساورکر جی محض ایک شخص نہیں ایک تصور ہے۔