: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 جنوری (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہا کمبھ میں بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اس طرح کے
حالات پیدانہ ہوں اس کے لئے وی آئی پی کلچر کو روکنے کی سخت ضرورت ہے مسٹرکھڑگے نے کہا، ’’مہا کمبھ کے دوران تیرتھراج سنگم کے کنارے بھگدڑ سے کئی لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔