حیدرآباد 17جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو نے کہا ہے کہ مرکز کی اگنی پت اسکیم کے خلاف پُرتشدد مظاہرے، ملک میں بے روزگاری کے بحران کی شدت کا اظہار ہے۔
انہوں نے اس واقعہ کے
سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا”اگنی پت اسکیم کے خلاف پُرتشدد احتجاج، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے اور یہ ملک میں بیروزگاری کے بحران کی شدت کا اشارہ ہے۔
پہلے دیش کے کسان کے ساتھ کھلواڑ اور اب دیش کے جوان کے ساتھ کھلواڑ۔