حیدرآباد 18جون(یواین آئی)اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کئے گئے پُرتشدد احتجاج میں سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں ہوئی فائرنگ میں ہلاک راکیش کو تلنگانہ کے وزیر پنچایت راج ای دیاکرراو نے بھرپورخراج پیش کیا۔
انہوں نے سرکاری
وہپ ونئے بھاسکر، ارکان کونسل سرینواس ریڈی، بسواراجو سارئیا، رکن اسمبلی نریندر کے ساتھ مل کر ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال پہنچ کر بھاسکر کو خراج پیش کیا۔
ر یاستی وزیر نے ان کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔