حیدرآباد،3جون(یواین آئی) کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ کورونا کی روک تھام کے لئے نافذ کردہ لاک ڈاون کے سلسلہ میں تعاون کریں۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ لاک ڈاون کے
قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
سجنار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے لاک ڈاون پر عمل کیاجارہا ہے اور جو لوگ اس پر عمل نہیں کررہے ہیں ان کے خلاف معاملہ درج کیاجارہا ہے۔