نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) قومی سلامتی کے نائب مشیر اور انڈین فارین سروس (آئی ایف ایس) کے سینئر افسر وکرم مصری ملک کے اگلے خارجہ سکریٹری ہوں گے۔
کابینہ کی تقرری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق خارجہ سکریٹری ونے موہن کو اترا کی میعاد ، جسے اکتوبر کے آخر تک بڑھایا گیا تھا، کو مختصر کر دیا گیا ہے اور اب ان کی مدت ملازمت 14 جولائی کو ختم ہو جا ہو جائے گی اور اس کے بعد مسٹر مصری خارجہ سیکریٹری
کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وزارت عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق مسٹر مصری کی تقرری 15 جولائی سے نافذ العمل ہو گی۔ مارچ کو حکومت نے مسٹر کو اترا ( آئی ایف ایس۔ 1988) کو خارجہ سکریٹری کے 12 عہدے میں 30 اپریل 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک مزید چھ ماہ کی مدت کے لیے توسیع دی تھی۔ حکومت نے اس حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے ان کی توسیع کی مدت 14 جولائی تک محدود کر دی ہے۔