کانپور،10 جولائی (یواین آئی) اترپردیش کے کانپورمیں آٹھ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا کیلدی ملزم وکاس دوبے جمعہ کی صبح بھونتی علاقے کے قریب پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے پریس کے نمائندوں
کو بتایا کہ وکاس کو جمعرات کے روز اجین کے مہاکل علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سیکورٹی فورسز اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہے تھے کہ بھونتی علاقہ کے قریب گاڑی الٹ گئی ، جس سے پولیس اور ایس ٹی ایف کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔