نئی دہلی ، 10 جولائی (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز گینگسٹر وکاس دوبے کی مڈبھیڑ میں مارے جانے کے بعد ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ مجرم کا تو خاتمہ ہوگیا لیکن اس کے جرائم کو تحفظ دینے والوں کا کیا ہورہا ہے جو اس کے جرائم کی حفاظت کرتے ہیں؟
مسز واڈرا نے ٹوئٹ کیا’’مجرم کا خاتمہ ہوگیا، جرائم اور اس کو تحفظ دینے والے لوگوں کا کیا‘‘۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ’’وکاس دوبے انکاؤنٹر میں مارا گیا۔کئی
لوگوں نے پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن بہت سارے سوالات چھوٹ گئے ہیں‘‘۔
انہوں نے اس سلسلے میں حکومت سے پوچھا ’’اگر اسے بھاگناہی تھا تو اجین میں سرینڈرکیوں کیا ۔اس مجرم کے پاس کیا راز تھے جو اقتداراور انتظامیہ سے گٹھ جوڑ کر کے بے نقاب کرتے۔ گذشتہ 10 دن کی کال ڈیٹلیز کیوں جاری نہیں کی گئیں‘‘۔
اہم بات یہ ہے کہ آٹھ پولیس اہلکاروں کا قاتل پانچ لاکھ روپے کا انعامی وکاس دوبے کواجین سے کانپور لارہی ایس ٹی ایف کی گاڑی الٹ گئی اوراس نے پولیس کا ہتھیار لے کر فرار ہونے کی کوشش کی جس کے بعد وہ ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا۔
یواین آئی،اظ