نئی دہلی ، 19 اگست ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اتر پردیش کا بدنام زمانہ بدمعاش اور گینگسٹر وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے پولیس انکاؤنٹرکی تحقیقات کے لئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس (رتائرڈ) بی ایس چوہان کو ہٹانے کی درخواست کو بدھ کے روز مسترد کردیا۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے وکیل
گھنشیام اپادھیائے کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ حفاظتی اقدامات کئے ہیں تاکہ تحقیقات کو کسی بھی طرح سے متاثر نہ کیا جاسکے ، لہذا انہیں اس درخواست کو قبول کرنے کی کوئی وجہ نہیں دکھتی۔
خیال رہے کہ عدالت نے ریاستی حکومت کی جانب سے درخواست گزاراورسالیسیٹرجنرل تشار مہتا کے دلائل سننے کے بعد 11 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔