اُجین ، 9 جولائی ( یواین آئی ) اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے کو آج مدھیہ پردیش کے اُجین سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوبے کو یہاں مہاکال پولیس چوکی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اسے اپنی گرفت میں لے کر
سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
کچھ دن قبل اتر پردیش میں پولیس کے آٹھ اہلکاروں کے قتل کے بعد سے وہ فرار تھا اور اتر پردیش پولیس اس کی جگہ جگہ تلاش کر رہی تھی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج