حیدرآباد، 11 نومبر (ذرائع) اداکار سیاست دان اور سینئر بی جے پی لیڈر وجے شانتی نے مبینہ طور پر پارٹی چھوڑنے اور کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وہ ایک یا دو دن میں کانگریس میں شامل ہو جائیں گی۔
بی جے پی کی قیادت کافی عرصے سے انہیں نظر
انداز کر رہی ہے اور انہوں نے انہیں اسٹار کمپینر کے طور پر نظر انداز کرنے کے علاوہ اسمبلی انتخابات کے لئے ان کی امیدواری پر غور نہیں کیا-
وجے شانتی کچھ مہینوں سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دور رہی اور انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی عوامی میٹنگوں میں شریک نہیں ہوئی-