حیدرآباد 20فروری(یواین آئی)آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ جس کی نجی کاری کا حال ہی میں مرکزنے بجٹ میں اعلان کیا ہے کے خلاف اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے رکن راجیہ سبھاوجئے سائی ریڈی کی 25کیلومیٹر طویل پدیاترا کا شاندار استقبال کے دوران آغاز
ہوا۔
اس ”وشاکھااسٹیل پلانٹ کے تحفظ کی یاترا“کا،کل جماعتی لیڈروں اور ٹریڈ یونینوں کی حمایت سے آغاز ہوا۔
پلے کارڈس کو ہاتھوں میں اٹھاکر سیاستداں،وزرابشمول وزیر سیاحت سرینواس راو،نائب وزیراعلی و وزیرریونیودھرمنا کرشناداس اور والنٹرس اس یاترا میں شامل ہوئے۔