نئی دہلی، 23 جولائی (ایجنسی) وائی ایس آر کانگریس کے وی ایس وجے سا ئی ریڈی نے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے پر ٹیکس لگانے کے بجٹ کے التزام پر سوال اٹھاتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دیا ہے۔
مسٹر ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں فنانس اور
اختصاصی بل پر بحث کے دوران کہا کہ بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے پر ٹیکس کی شروعات سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے شروع کی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔ اب وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے الگ طریقے سے اس کی پھر سے شروعات کی ہے، جو سمجھ سے باہر ہے۔