نئی دہلی، 26 اگست (یواین آئی) وائی ایس آر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ وجے سائیں ریڈی نے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو ’زراعت اور سمندری مصنوعات ، میوہ جات ، ہلدی اور ناریل ریشہ کی برآمدات پر‘ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کی ایک رپورٹ سونپی ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ
وزارت تجارت سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کی 154 رپورٹ، کمیٹی کے چیئرمین مسٹر ریڈی نے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین مسٹر نائیڈو کو پیش کی ۔
اس رپورٹ میں زراعت اور سمندری مصنوعات ، میوہ جات ، ہلدی اور ناریل ریشہ کی برآمدات کی صورتحال اور اس میں بہتری کے متعلق تجاویزپیش کی گئی ہیں ۔