نئی دہلی/ لندن10دسمبر(ایجنسی) بینکوں کانوہزار کروڑ روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں مفرور شراب تاجر وجے مالیہ کو
ہندوستان لانے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے۔ برطانیہ کی ایک عدالت نے آج مالیہ کی حوالگی کو منظوری دے دی۔ بی آئی نے لندن کی ایک نچلی عدالت کے ذریعہ اس سلسلے میں دئے گئے فیصلے کی اطلاع دی اور اس کا خیر مقدم کیا۔