نئی دہلی، 18 ستمبر (ایجنسی) کانگریس نے بینکوں کے 9 ہزار کروڑ روپے لے کر غیر ملک فرار ہونے والے شراب کے کاروباری وجے مالیہ کے فرار کرانے میں وزیراعظم نریندر مودی سے بیان دینے اور وزیراعظم دفتر کے رول کی تفصیلی جانچ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے آج یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا کہ اب تک جو ثبوت سامنے آئے ہیں ان سے صاف ہوگیا ہے کہ مالیہ کو فرار کرانے میں حکومت کی ملی بھگت ہے۔ مسٹر جیٹلی قبول کرچکے ہیں کہ غیر ملک جانے سے قبل مالیہ ان سے ملے تھے جبکہ اس ملاقات کا انہوںنے کبھی ذکر نہیں کیا ۔