the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پرانا شہر کے بعض علاقوں میں محکمہ برقی کے وجلنس ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں مکان مالکین کی اطلاع کے بغیر برقی میٹرس کی تنقیح کر رہی تھیں جس پر مقامی افراد نے اعتراض کیا۔ چارمینار ڈیویژن میرعالم سب ڈیویژن کے علاقوں گنٹال شاہ بابا درگاہ وٹے پلی میں ہفتہ کو یہ کارروائی انجام دی گئی۔ مقامی عوامی منتخبہ قائدین اور محکمہ پولیس کو بھی اس کی اطلاع نہیں دی گئی اور نہ ہی مکان مالکین کو اعتماد میں لیا گیا۔ اچانک سادہ لباس میں عام لوگوں کی طرح ویجلنس کے لوگ کاغذات لے کر میٹرس چیک کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں نے اعتراض کیا تو انہوں نے اپنا تعارف کروایا کہ وہ محکمہ برقی سے ہیں۔ مقامی لوگوں میں یہ خوف پھیل گیا تھا کہ کوئی ادانی کی کمپنی کے لوگ یہ کار روائی کر رہے ہیں۔ محکمہ برقی کی ٹیموں نے وضاحت کی کوشش کی۔ صورتحال مزید بگڑنے



والی تھی که مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی کارکنوں نے اس کو قابو میں کر لیا اور مقامی لوگوں کو سمجھایا۔ کچھ دیر میٹرس کی جانچ کرنے کے بعد ٹیمیں وہاں سے چلی گئیں لیکن ایک دن بعد اتوار کو بعض میڈیا کے گوشوں میں عام کردی گئی کہ محکمہ برقی کے لوگ جانچ کے لئے گئے تھے ان کے کام میں مداخلت کی گئی انہیں ڈرایا گیا جس کی وجہ سے وہ خطرہ محسوس کرنے کے بعد وہاں سے واپس آئے ہیں۔ جن افراد نے بھی ڈرایا ہے اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بہادر پورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین نے بتایا کہ کسی نے بھی محکمہ برقی کے لوگوں کو نہیں ڈرایا۔ اچانک لوگ خوفزدہ ہو گئے تھے کہ کون ان کے میٹرس کو چیک کر رہا ہے۔ مقامی افراد نے سوالات کئے ان کے معلومات حاصل کرنے پر ہی و یجلنس کی ٹیمیں سختی کرنے لگیں۔ صورتحال بگڑنے والی تھی کہ مجلس کے لوگوں نے معاملہ کو رفع دفع کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.