نئی دہلی/13جولائی(ایجنسی) اس صدی کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن 28۔27 کی رات کو ہوگا جو تقریبا پونے دو گھنٹے تک رہے گا۔ خاص بات یہ ہوگی کہ اس بار ملک کے سبھی علاقوں سے اسے دیکھا جاسکے گا۔ وزارت ارضیات نے بتایا کہ ایک گھنٹہ 43 منٹ تک چاند پوری طرح زمین کے سایہ میں ہوگا جو نہ صرف سال 2001 سے اب تک کا سب سے طویل مکمل چاند گرہن ہوگا بلکہ اگلے 82 برسوں یعنی 2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ 27 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے ہوگا۔ اس طرح اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہوگی۔
font-size: 18px; text-align: start;">
اس طرح جولائی کے آخری اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے مقابلے زیادہ چمکدار نظر آئے گا۔ یہ 31 جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہوگا۔ جزوی چاند گرہن 27 جولائی کی رات 11 بج کر 54 منٹ پر شروع ہوگا اور دھیرے دھیرے چاند پر زمین کا سایہ بڑھتا جائے گا اور 28 جولائی کی رات ایک بجے یہ مکمل چاند گرہن میں تبدیل ہوجائے گا۔ رات دو بج کر 43 منٹ تک مکمل چاند گرہن رہے گا جبکہ ممکنہ چاند گرہن علی الصباح تین بج کر 49 منٹ پر ختم ہوگا۔