پٹنہ 25 ستمبر ( یواین آئی ) پٹنہ واقع اپنی رہائش پر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شیوہر سے جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے رکن اسمبلی محمد شرف الدین نے کہاکہ بہار اسمبلی انتخاب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی جیت یقینی ہے ۔
رکن اسمبلی مسٹر شرف الدین نے کہاکہ وزیراعلیٰ
نتیش کمار نے بہار میں اقلیتوں ، پسماندوں ، دلتوں سمیت تمام طبقات کی ترقی کیلئے جوکام کئے ہیں اس کی بنیاد پر ہم یقین سے کہتے ہیں کہ آئندہ حکومت این ڈی کی ہوگی اور ہمارے وزیراعلیٰ نتیش کمار ہی ہوںگے ۔
مسٹر شرف الدین نے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے پاس بہار کی ترقی کیلئے ایک مضبوط لائح عمل ہے ۔