ہریدوار، 19 مارچ (یو این آئی) نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ہفتہ کو اتراکھنڈ میں دیو سنسکرت وشو ودیالیہ، ہریدوار کا دورہ کیا اور نئے قائم کردہ جنوبی ایشیائی امن اور مفاہمت انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کاموں میں مادری زبان کا استعمال کیا جانا چاہئے۔
نائب صدر جمہوریہ نے آج ایشیا کے پہلے بالٹک سینٹر کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ ہماری قدیم ویدک ثقافت اور مادری زبان کی تشہیر کی جانی چاہیے اور نئی نسل کو اپنی روایات اور جڑوں سے انحراف نہیں کرنا چاہیے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ
تعلیم کسی شخص کے معیار زندگی کو بلند کرتی ہے اور یہ خود کو پہچاننے اور زندگی میں کامیاب ہونے میں بہت زیادہ تعاون کرتی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان کو فروغ دینے کے لیے مزید چیزیں شامل کی گئی ہیں، جب کہ ہندوستان میں آزادی کے بعد سے لاگو تعلیمی نظام میکالے کی تعلیم کے غلبے کو ظاہر کرتا ہے، جو ہمیں اپنی ثقافت اور روایات سے دور کرتا جارہا تھا، اب نئے تعلیمی نظام میں ان تضادات کو دور کرتے ہوئے طلباء کو اپنی ثقافت اور ورثے کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔