نئی دہلی/9جنوری(ایجنسی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے دباؤ نہ جھیل پانے کی وجہ سے طلبہ کے خودکشی کرنے کے بڑھتے واقعات پرگہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ سماج کے ہر طبقے کو ایسے طلبہ کی مدد کےلئے آگے آنا چاہئے تاکہ ایسی اموات کو ٹالا جاسکے۔
start;">مسٹر نائیڈو نے کہا کہ گھروالوں کی بڑی بڑی امیدوں ،بڑھتے مقابلے اور تعلیمی اداروں کے ذریعہ ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے کی چاہت کی وجہ سے طلبہ کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
مسٹر نائیڈو یہاں ان سے ملنے آئے انڈین میموری اسپورٹس کونسل کے ایک وفد سے خطاب کررہے تھے جو چین کے شین جین میں گزشتہ ماہ منعقد ورلڈ میموری چیمپین شپ میں چوتھا مقام حاصل کرکے لوٹے ہیں۔