: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/2جنوری(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ (Moushumi Chatterjee) موشمی چٹرجی نے لوک سبھا انتخاب سے پہلے بی جے پی میں شامل ہوگئی ہے، موشمی چٹرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نیشنل سیکرٹری جنرل (Kailash Vijayvargiya) کیلاش وجئے ورگیا کی موجودگی میں بی جے پی کا دامن تھاما، بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے موشمی چٹرجی نے بی جے پی کے کئی بڑے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، بتادیں کہ موشمی چٹرجی 2004 کے بعد سرگرم سیاست میں واپسی کررہی ہیں، 2004 میں موشمی چٹرجی نے بنگال سے کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا اور بالی ووڈ اداکارہ کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا.